پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,337 کی سطح پر بند

کراچی۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,337 کی سطح پر بند ہوا۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 5.978 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 6,817 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 1.812 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت …

کراچی۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,337 کی سطح پر بند ہوا۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 5.978 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 6,817 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 1.812 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.536 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 739.643 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 605.637 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 553.733 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 240.276 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 148.585 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 147.534 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 87.527 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 82.574 ملین روپے اور کاپرکے سودوں کی مالیت 16.483 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میںکاٹن کی 15 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7.835 ملین روپے اور گندم کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 4.121 ملین روپے تھی۔

مزید خبریں