پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,357 کی سطح پر بند

کراچی۔ 17 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,357 کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 2.963 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 3,399 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 937.351 ملین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں …

کراچی۔ 17 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,357 کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 2.963 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 3,399 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 937.351 ملین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 668.503 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 359.590 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 219.046 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 211.197 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 202.831 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 187.972 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت82.865 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 46.279 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 41.537 ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت 6.532 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میںگندم کی 5 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21.185 ملین روپے اور کاٹن کی 14 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7.261 ملین روپے تھی۔

مزید خبریں