اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا،تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے دل و جان سے قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔تفصیلات کے مطابق اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر احمد مجتبیٰ عارف راجہ نے کہا کہ میں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں قوم سے گہری محبت اور وابستگی کے اظہار کے لیئے شمولیت اختیار …
پی ایم اے پاسنگ آؤٹ پریڈ، کیڈٹس کا دفاعِ وطن کے عزم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا،تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے دل و جان سے قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔تفصیلات کے مطابق اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر احمد مجتبیٰ عارف راجہ نے کہا کہ میں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں قوم سے گہری محبت اور وابستگی کے اظہار کے لیئے شمولیت اختیار کی،جوش، لگن اور عزم کے ساتھ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
پریزیڈنٹ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بٹالین سینئر انڈر آفیسر زوہیر حسین نے کہا کہ پی ایم اے نے شخصیت نکھارنے کے ساتھ قوم کی خدمت، وفاداری اور بہادری کا گہرا احساس پیدا کیا۔جینٹل مین کیڈٹ سید حاشر حسن نے کہا کہ پی ایم اے نے حوصلے اور ایمانداری کے ساتھ پاکستان کا دفاع کرنے کا جذبہ پیدا کیا۔کورس انڈر آفیسر شہیر علی نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں گزارا وقت ایک بہترین سفر رہا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایم اے نے ہمیں چیلنجز سے بھرپور دنیا میں عزت و وقار کے ساتھ خدمت کے لیے تیار کیا ہے۔نیپال سے تعلق رکھنے والے کمپنی جونیئر انڈر آفیسر ٹیکراج راوت کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔کمپنی جونیئر انڈر آفیسر ٹیکراج راوت نے کہا کہ پاکستان میں اپنے وطن نیپال کی نمائندگی کرنا میرے لیے بے حد اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سفر نظم و ضبط، دوستی اور ناقابلِ فراموش یادوں سے بھرپور رہا۔
پی ایم اے کا دل کو چھو لینے والا سفر بہت یاد آئے گا۔کورس انڈر آفیسر سید محمد ہادی نے کہا کہ مجموعی طور پر بہترین کیڈٹ ہونے پر کمانڈنٹ کین حاصل کرنا فخر کا لمحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم اے نے صلاحیت دریافت کرنے اور مشکل حالات میں ثابت قدمی سے کارکردگی دکھانے کے قابل بنایا۔ کورس انڈر آفیسر ہادیہ نے بتایا کہ مجھے اپنے کورس کی مجموعی طور پر بہترین لیڈی کیڈٹ ہونے پر کمانڈنٹ کین سے نوازا گیا،قوم کی خدمت کا خواب دیکھنے والی نوجوان خواتین کے لیے ایک رول ماڈل بننا چاہتی ہوں۔
بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی کورس سپورٹس سارجنٹ جنتُ ال ماویٰ کو بہترین فرینڈلی کنٹری لیڈی کیڈٹ قرار دیا گیا۔کورس سپورٹس سارجنٹ جنتُ ال ماویٰ نے کہا کہ اس معزز ادارے میں تربیت کے دوران ترقی، نظم و ضبط، اور دوستی کا سفر گزرا،سخت تربیت کے دوران مشترکہ چیلنجز، کامیابیوں اور تجربات نے دائمی دوستی کا رشتہ قائم کر دیا۔
اکیڈمی سپورٹس سارجنٹ شاہ فیاض نے کہا کہ یہ سفر عزم، غیرت اور ایمان کا سفر تھا۔سارجنٹ عاصم منظور نے کہا کہ یہ وردی صرف لباس نہیں بلکہ ذمہ داری، عزت اور شہداء کی امانت ہے۔کمپنی سارجنٹ میجر محمد ابراہیم نے کہا کہ میرا پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کا مقصد قوم کا دفاع اور ملک کی خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے علاقے (بلوچستان) کے لوگ کسی بھی شعبے میں کسی سے کم نہیں۔
جینٹل مین کیڈٹ احمد نے کہا کہ میرے والد اور بڑے بھائی اس وطن کی بقا کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، میں اپنے خاندان کی روایات کے مطابق ملک کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کروں گا۔کمپنی جونیئر انڈر آفیسر احمد نعمان نے کہا کہ میرے والد بھی ملک کے مختلف علاقوں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچپن سے اپنے والد کو اس وردی میں دیکھ کر پاک فوج میں شمولیت کا جذبہ پیدا ہوا۔بہترین کیڈٹس کی صورت میں پی ایم اے نے ایک بار پھر نظم و ضبط، عزم اور کردار کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔








