اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے ترکیہ میں پاک بحریہ کے جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ کو قومی بحری دفاع کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے پی این ایس خیبر کی شمولیت پر پاک بحریہ، دفاعی ماہرین اور منصوبے سے وابستہ تمام شراکت داروں …
پی این ایس خیبر کی کمیشننگ قومی بحری دفاع کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، انجینئر امیر مقام

مزید خبریں
اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے ترکیہ میں پاک بحریہ کے جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ کو قومی بحری دفاع کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے پی این ایس خیبر کی شمولیت پر پاک بحریہ، دفاعی ماہرین اور منصوبے سے وابستہ تمام شراکت داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جدید جنگی جہاز کی شمولیت سے پاکستان کی سمندری سرحدوں کے تحفظ اور مجموعی بحری سلامتی میں مزید بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی سکیورٹی حالات میں مضبوط بحری صلاحیتیں ملکی دفاع کے لیے ناگزیر ہیں۔انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ ملجم کلاس جنگی جہازوں کا منصوبہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون، تکنیکی مہارت اور مشترکہ وژن کی کامیاب مثال ہے۔ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ دوستی اور باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے جو جدید دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی این ایس خیبر جیسے جدید بحری جہاز نہ صرف بحری نگرانی اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے بلکہ سمندری راستوں کے تحفظ، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور علاقائی امن و استحکام کے لیے بھی معاون ثابت ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون آئندہ بھی مزید مضبوط ہوگا اور اس نوعیت کے مشترکہ منصوبے ملکی سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے مثبت نتائج مرتب کریں گے۔








