پی ایچ ایف کا ”وزیرِاعظم نیشنل جونیئر ویمنز ہاکی چیمپئن شپ” کے شیڈول کا اعلان

پی ایچ ایف کا ”وزیرِاعظم نیشنل جونیئر ویمنز ہاکی چیمپئن شپ” کے شیڈول کا اعلان

لاہور۔20جون (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے باقاعدہ طور پر "وزیرِ اعظم نیشنل جونیئر ویمنز ہاکی چیمپئن شپ 2026” کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جو خصوصی طور پر خواتین ہاکی کے ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے۔مزکورہ چیمپئن شپ 06 سے 09 جولائی 2026 تک نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

اس سلسلے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تمام صوبائی ہاکی ایسوسی ایشنز، ریجنز اور الحاق شدہ محکموں (بشمول پاک فوج، واپڈا، ریلوے وغیرہ) کو ایونٹ میں بھرپور شرکت کے لیے باضابطہ دعوت نامے جاری کر دیئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ یونٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چیمپئن شپ کے لیے اپنی جونیئر ویمنز ٹیمیں تیار کریں اور ان کا اندراج یقینی بنائیں۔ ہر حصہ لینے والے اسکواڈ کو 16 کھلاڑیوں اور 02 آفیشلز/کوچز پر مشتمل ٹیم رجسٹر کرنے کی اجازت ہوگی۔