لاہور۔15فروری (اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹیکلچر (پی ایچ اے) لاہور کا ستونوں (فلائی اوور پلرز) کی خوبصورتی و آرائش کےلئے کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ترجمان ڈی جی پی ایچ اے کے مطابق ستونوں کو سجانے کےلئے پودوں اور پھولوں کے پلانٹرز لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ڈی جی پی ایچ اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن موسیٰ بخاری نے فیرز پور روڈ کا دورہ کیا اورکام کا جائزہ لیتے ہوئے رفتار پر اظہار اطمینان کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ کینال، مسلم ٹاؤن، اچھرہ، شمع سٹاپ، قرطبہ جنازگاہ سمیت داتا دربار تک مختلف سٹیشنز پر پلانٹرز لگا دیئے گئے ہیں،ایک پلر پر 50 سے زائد پلانٹرز لگائے گئے ہیں جن میں مختلف رنگوں کے موسمی پھول لگائے گئے ہیں۔ستونوں کی خوبصورتی کو بڑھانے کےلئے امریکن ڈیزی، بمبئی کریپئر، بیزیا گلاب، جازمین سمیت دیگر پھول لگائے گئے ہیں جبکہ پلرز کی خوبصورتی کےساتھ نیچے گرین بیلٹس کی نگہداشت کا کام بھی جاری ہے۔