پی ایچ پی کی جانب سے ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے تعلیمی اداروں، بس ٹرمینلز اورعوامی مقامات پر لیکچرزکا اہتمام کیا جارہاہے، فرخ سہیل سندھو

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس (پی ایچ پی) سرگودھا ریجن کی جانب سے عوام میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے تعلیمی اداروں، بس ٹرمینلز اورعوامی مقامات پر لیکچرز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس سرگودھا فرخ سہیل سندھو نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

سرگودھا ۔ 30 جون (اے پی پی):پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس (پی ایچ پی) سرگودھا ریجن کی جانب سے عوام میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے تعلیمی اداروں، بس ٹرمینلز اورعوامی مقامات پر لیکچرز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس سرگودھا فرخ سہیل سندھو نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ پی کی زیر نگرانی عوام میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی پیدا کرنے کے لیے مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ایس پی پی ایچ پی فرخ سہیل سندھو نے کہا کہ عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کے لیے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں، بس ٹرمینلز اور دیگر عوامی مقامات پر لیکچرز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلہ میں میں خود اپنی ٹیم کے ہمراہ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں لیکچر دے رہا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے لوگ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچ سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حادثات کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین سے لاعلمی اور اُن کی خلاف ورزی ہے۔ ایس پی نے طلبا پر زور دیا کہ وہ اپنی بائیک چلاتے وقت ہیلمٹ پہنیں تاکہ کسی بھی سڑک حادثے کی صورت میں شدید چوٹوں سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بریفنگ اور لیکچرز مہم کے دوران پی ایچ پی کی جانب سے شہریوں اور طلبا میں معلوماتی کتابچے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں