پی ای سی نے کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف سرگودھا کو پروفیشنل انجینئرنگ باڈی کے طور پر رجسٹر کر لیا

سرگودھا۔ 22 دسمبر (اے پی پی):کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف سرگودھا کو پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کی جانب سے پروفیشنل انجینئرنگ باڈی کے طور پر رجسٹر کر لیا گیا ہے، کالج اب انجینئرز کے لیے کنٹینیونگ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ( سی پی ڈی)سے متعلقہ سرگرمیاں منعقد کر سکے گا۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ملک منیب عابد نےکہا ہے کہ یہ اہم سنگِ میل ادارے کے تعلیمی معیار، …

سرگودھا۔ 22 دسمبر (اے پی پی):کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف سرگودھا کو پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کی جانب سے پروفیشنل انجینئرنگ باڈی کے طور پر رجسٹر کر لیا گیا ہے، کالج اب انجینئرز کے لیے کنٹینیونگ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ( سی پی ڈی)سے متعلقہ سرگرمیاں منعقد کر سکے گا۔

کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ملک منیب عابد نےکہا ہے کہ یہ اہم سنگِ میل ادارے کے تعلیمی معیار، پیشہ ورانہ تربیت اور انجینئرنگ کے شعبے میں مؤثر کردار کا مظہر ہے۔ یہ کامیابی وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر قیصر عباس کی بصیرت افروز قیادت، رہنمائی اور مسلسل تعاون سے ممکن ہو سکی،

اس سلسلے میں فیکلٹی ممبران، انتظامی عملے اور متعلقہ ٹیم کی مشترکہ کاوشیں بھی قابلِ تحسین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ای سی کی یہ رجسٹریشن ادارے کی ساکھ میں اضافے، پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ اور انجینئرنگ کمیونٹی کے لیے مثبت کردار ادا کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔