اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پی اے ایف ٹی-20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی (گریڈ-1) کے تیسرے روز لاہور، ملتان، اے جے کے اور پشاور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔پہلے میچ میں لاہور نے بہاولپور کو10 وکٹوں سے ہرایا۔شالیمار کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں بہاولپور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 204 رنز بنائے۔ معین اسلم نے شاندار سنچری (103) سکور کی جبکہ …
پی اے ایف ٹی-20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کے تیسرے روز لاہور، ملتان، اے جے کے اور پشاور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پی اے ایف ٹی-20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی (گریڈ-1) کے تیسرے روز لاہور، ملتان، اے جے کے اور پشاور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔پہلے میچ میں لاہور نے بہاولپور کو10 وکٹوں سے ہرایا۔شالیمار کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں بہاولپور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 204 رنز بنائے۔ معین اسلم نے شاندار سنچری (103) سکور کی جبکہ بابر علی نے 46 رنز جوڑے۔ جواب میں لاہور نے ٹارگٹ 18.3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ بدر منیر نے 111 ناٹ آئوٹ اور سمیع اللہ نے 61 ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔ بدر منیر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں ملتان نے اوکاڑہ کو8 وکٹوں سے مات دی۔ بھٹو کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں اوکاڑہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 221 رنز بنائے ۔ عمر دراز نے 103 رنز اور ارسلان نے 48 رنز بنائے۔ جواب میں ملتان نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔محمد صفدر نے دھواں دار 158 رنز کی اننگز کھیلی۔
محمد صفدر کو شاندار کارکردگی پرمین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔تیسرے میچ میں آزاد جموں و کشمیر نے اسلام آباد کو سات وکٹ سے شکست دی۔شالیمار کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ انیس جاوید (80) اور اکمل 73 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں اے جے کے نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے ہدف 17.4 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ فیصل محمود نے 89 ناٹ آئوٹ اور کامران نے 41 رنز بنائے۔ فیصل محمود کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔چوتھے اور آخری میچ میں پشاور نے گوجرانوالہ کو 11 رنز سے ہرا دیا۔بھٹو کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 234کا بڑا مجموعہ بنایا۔ ہارون خان نے 79 اور محسن خان نے 59 رنز بنائے۔جواب میں گوجرانوالہ کی ٹیم 223 رنز بنا کر 19.1 اوورز میں آئوٹ ہو گئی۔ ہارون خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔








