پی جی اے چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ 28مئی سے شروع ہوگا

پی جی اے چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ 28مئی سے شروع ہوگا

واشنگٹن۔14مئی (اے پی پی):پروفیشنل گالفرز ایسوسی ایشن آف امریکا(پی جی اے )کے زیر اہتمام چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ 28مئی سےامریکا میں شروع ہوگا۔ امریکی خبر رساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ٹورنامنٹ میں امریکی گالف کھلاڑی بین گرفن اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے لئے 99 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 28 مئی سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 31 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔

چارلس شواب کپ گالف ٹورنامنٹ امریکہ میں مقیم پی جی اے ٹور چیمپئنز کے سیزن کا آخری ایونٹ ہےجس میں 50 اور اس سے زائد عمر کے مرد گالفر شرکت کرتے ہیں۔

قبل ازیں اس ایونٹ کو سینئر ٹور چیمپئن شپ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ امریکی ریاست ٹیکساس کے کالونیل کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 71 ہولز پر سٹروک پلے کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔