پی جے ایف کی سجاد کاظمی کی ویزے کی توسیع کےلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو درخواست

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے ایران سے تعلق رکھنے والے قومی جوڈو ٹیم کے ہیڈ کوچ سجاد کاظمی کی ویزے کی توسیع کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو درخواست دے دی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے ”اے پی پی “ کو بتایا کہ قومی جوڈو ٹیم کے ہیڈ کوچ سجاد کاظمی کا ویزہ 16جون کو ختم ہوا تھا اس …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے ایران سے تعلق رکھنے والے قومی جوڈو ٹیم کے ہیڈ کوچ سجاد کاظمی کی ویزے کی توسیع کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو درخواست دے دی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے ”اے پی پی “ کو بتایا کہ قومی جوڈو ٹیم کے ہیڈ کوچ سجاد کاظمی کا ویزہ 16جون کو ختم ہوا تھا اس کے بعد رمضان المبارک شروع ہو گیا اس وجہ سے رمضان المبارک سے قبل وہ چھٹیاں گزارنے کےلئے اپنے آبائی گاﺅں ایران چلے گئے۔ مسعود احمد خان نے کہا کہ سجاد کاظمی کا پاکستان جوڈو فیڈریشن کے ساتھ جنوری 2017ءتک کنٹریکٹ پر دستخط ہوئے ہیں تاہم ان کا ویزہ ابھی ختم ہوا ہے۔

Leave a Reply