پی سی بی انٹر کلب کرکٹ،آغا ینگسٹر اور پائینیر کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

ملتان۔ 09 جنوری (اے پی پی):ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں آغا ینگسٹر اور پائینیر کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق پہلےمیچ میں سپنا کلب 89 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جواب میں آغا ینگسٹر نے بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کرلیا۔ ناصر محمود نے 50 اور صفت علی نے 35 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔دوسرے میچ …

ملتان۔ 09 جنوری (اے پی پی):ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں آغا ینگسٹر اور پائینیر کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق پہلےمیچ میں سپنا کلب 89 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جواب میں آغا ینگسٹر نے بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کرلیا۔

ناصر محمود نے 50 اور صفت علی نے 35 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔دوسرے میچ میں رانا کرکٹ کلب 111 رنز بناسکا، جس کے تعاقب میں پائینیر کلب نے چار وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کی۔ دائود سلیم نے 61 رنز ناٹ آؤٹ سکورکیا۔

 

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔