راولپنڈی۔19 نومبر(اے پی پی) پی سی بی انڈر 16 پیٹنگولر کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل منگل کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں فیڈرل کیپیٹل اور پنجاب انڈر 16 کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرا میچ سندھ اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے منتخب کیے جانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی کے اور فیڈرل کیپیٹل شامل ہیں۔ لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ہر اننگ 45 اوورز پر مشتمل ہوگی جبکہ ہر ٹیم چار میچ کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 27 نومبر کو اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔