پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئرکرکٹ ٹورنامنٹ کےلئے کراچی ریجن کے ٹرائلز21 اور 22 جون کومنعقد کئے جائیں گے

کراچی ۔ 19 جون (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئرکرکٹ ٹورنامنٹ2018-19 کے سلسلے میں کراچی ریجن کے کرکٹرز کے ٹرائلزسلیم جعفر اور اعظم خان کی زیر نگرانی شیڈول کے مطابق 21 اور 22 جون کونیٹ ایرےا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوں گے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق زون ایک، ٹو اور تھری کے ٹرائلز جمعرات 21 جون …

کراچی ۔ 19 جون (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئرکرکٹ ٹورنامنٹ2018-19 کے سلسلے میں کراچی ریجن کے کرکٹرز کے ٹرائلزسلیم جعفر اور اعظم خان کی زیر نگرانی شیڈول کے مطابق 21 اور 22 جون کونیٹ ایرےا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوں گے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق زون ایک، ٹو اور تھری کے ٹرائلز جمعرات 21 جون 2018ءکو بالترتیب صبح 09:00 بجے، دوپہر 02:00 بجے اور سہ پہر 04:30 بجے منعقد کئے جائیں گے جبکہ زون چار، پانچ، چھ اور سات کے ٹرائلز جمعہ 22 جون 2018ءکو بالترتیب صبح 08:30 بجے، صبح 11:00 بنجے، دوپہر 02:00 بجے اور سہ پہر 04:30 بجے ہوں گے۔