پی سی بی نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی کی تقریب کے انتظامات مکمل کرلئے

لاہور ۔ 19 ستمبر (اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے کل بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی کی تقریب کے انعقاد کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل لاہور میں ایک تقریب میں کپتان مصباح الحق …

لاہور ۔ 19 ستمبر (اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے کل بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی کی تقریب کے انعقاد کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل لاہور میں ایک تقریب میں کپتان مصباح الحق کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی دے گی۔ آئی سی سی کی تقریب کل بدھ کو صبح ساڑھے دس بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگی۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ٹرافی پیش کریں گے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ سسٹم 2003ءمیں متعارف کروایا تھا اور پاکستانی ٹیم نے پہلی دفعہ مصباح الحق کی قیادت میں آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

Leave a Reply