پی سی بی نے پی ایس ایل11 کے لیے انعامی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا
پی سی بی نے پی ایس ایل11 کے لیے انعامی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔3مئی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن11 کے لیے انعامی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو مجموعی طور پر10 لاکھ امریکی ڈالر دیئے جائیں گے،جن میں5 لاکھ ڈالر بطور انعام اور5 لاکھ ڈالر اضافی بونس شامل ہے۔رنر اپ ٹیم کو بھی خاطر خواہ رقم دی جائے گی،جس میں2 لاکھ ڈالر انعام اور مزید3 لاکھ ڈالر شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ بہترین پلیئر ڈیویلپمنٹ کرنے والی فرنچائز کے لیے2 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔پی ایس ایل11 کا فائنل (آج)اتوار کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،جہاں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔دونوں ٹیمیں پہلی بار ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔ حیدرآباد کنگز اس ٹورنامنٹ میں اپنی ڈیبیو شرکت کر رہی ہے جبکہ پشاور زلمی بھی پہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔








