پی سی بی پوڈکاسٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹر عائشہ ظفر کی شرکت

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):پی سی بی میں پوڈکاسٹ کے 71 ویں ایڈیشن کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ تازہ قسط میں پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹر عائشہ ظفر نے شرکت کی، جہاں انہوں نے جنوبی افریقہ کے آئندہ دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈز میں واپسی اور اپنے11 سالہ کیریئر کے تجربات پر گفتگو کی۔ انہوں نے اکتوبر2015 میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران ون ڈے …

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):پی سی بی میں پوڈکاسٹ کے 71 ویں ایڈیشن کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ تازہ قسط میں پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹر عائشہ ظفر نے شرکت کی، جہاں انہوں نے جنوبی افریقہ کے آئندہ دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈز میں واپسی اور اپنے11 سالہ کیریئر کے تجربات پر گفتگو کی۔ انہوں نے اکتوبر2015 میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ وہ اب تک 32 ون ڈے اور26 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں اور حال ہی میں انہیں جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے پاکستان کے دونوں اسکواڈز میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں