لاہور۔8فروری (اے پی پی):پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام امین کی پاکستان آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آمد پر معزز مہمان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے دوران صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں …
پی سی بی کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام امین کا پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال

مزید خبریں
لاہور۔8فروری (اے پی پی):پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام امین کی پاکستان آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آمد پر معزز مہمان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے دوران صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں گے، جس میں باہمی کرکٹ تعلقات اور مستقبل کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ اس کے علاوہ امین السلام امین اپنے قیام کے دوران دیگر اہم میٹنگز میں بھی شرکت کریں گے۔








