لاہور۔22مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کھلاڑیوں کی تلاش کے لئے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول کالجز کی سطح سے وہ بچے بچیاں جو کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں انہیں آگے لایا جائے گا،اس پروگرام سے گراس روٹ لیول پرکرکٹ میں بہتری آئے گی۔
اس بات کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سمیر احمد سید اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مشیر عامر میر نے ہیڈ آف ویمن کرکٹ رافعہ حیدر اور سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیاء کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہاکہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد ملک میں کھیلوں کا فروغ ہے، اسکول کالجز کی سطح سے وہ بچے بچیاں جو کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں انہیں اگے لایا جائے گا،چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پرٹیلنٹ ہنٹ شروع کیاجارہاہے، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصدملک میں کھیلوں کافروغ ہے، اسکولز اور کالجز کے بچوں کو قومی کرکٹ میں شامل کرنے کے اقدامات کررہے ہیں۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ اسکول اورکالجزسطح سے وہ بچے بچیاں جودلچسپی رکھتے ہیں انہیں کرکٹ میں آگے لایا جائے گا ، اسکولز سے انڈر16تک کی کھیپ اور کالجرز سے انڈر18تک کاٹیلنٹ ملے گا۔مشیرچیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی کوچزنئے ٹیلنٹ کی تربیت کریں گے،گرلز اسکولز اور کالجزسے بھی ٹیلنٹ تلاش کیاجائے گا ، اسکول اور کالجز سے قومی لیول پر کیمپس بھی لگائے جائیں گے۔سی ای او پی سی بی سمیر احمد نے کہا کہ گراس روٹ کرکٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد لوکل ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی اسکولوں اورکالجوں کی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے جس کے ذریعے باصلاحیت بچوں اور بچیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت تک رسائی ملے گی۔
جنید ضیاء نے کہا کہ اسکول لیول سے ٹیلنٹ کو اوپر لانا وقت کی ضرورت ہے،اگلے ماہ سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لئے رجسٹریش کاآغازہوگا، اسکول وکالجزکے طلبہ کے ٹرائل ہوں گے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کوآگے لایاجائیگا، بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ کے حوالے سے ٹریننگ بہتر کرنی ہے، ٹورنامنٹ ستمبر سے نومبر تک چلے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575473