پی سی بی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم، پی سی بی کا آئین 2019ءمکمل طور پر نافذ ہوگیا درخواست کا مقصد محض قومی کرکٹ کی سرگرمیاں روکنا تھا، چیئر مین پی سی بی احسان مانی

نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

لاہور۔28 اگست(اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی سی بی کے آئین 2019 کو معطل کرنے کی درخواست خارج کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ پی سی بی کا آئین 2019 حکومت پاکستان کی جانب سے 19 اگست کو نافذ کیا گیا تھا۔بدھ کے روز سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے ایک بار پھر پی سی بی کے آئین 2019 کو معطل کرنے کی درخواست کی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو حکم امتناعی جار ی کرنے سے انکار کرتے ہوئے پی سی بی کو آئندہ سماعت میں اپنا موقف پیش کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے تاہم عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت کے لیے تاریخ تاحال مقرر نہیں کی گئی۔عدالت نے پی سی بی الیکشن کمیشن اوربرخاست کیے گئے ملازمین سے متعلق ایک درجن سے زائددرخواستیں بھی خارج کردی ہیں۔