راولپنڈی۔1فروری (اے پی پی):پی سی بی کے زیر اہتمام قومی انڈر 16 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 13 سے 23 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں چھ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سدرن پنجاب، سندھ، ناردرن، خیبرپختونخوا، سنٹرل پنجاب اور بلوچستان شامل ہیں، 45 اوورز پر مشتمل ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیمیں 23 فروری کو فائنل میں مدمقابل آئیں گی، فاتح ٹیم کو ساڑھے تین لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو اڑھائی لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا، پی سی بی کے تیار کردہ کویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت ٹورنامنٹ میں شرکت سے قبل تمام کھلاڑیوں کے دو کویڈ ٹیسٹ ہوں گے، ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل تمام ٹیمیں 7 سے 12 فروری تک ایوب پارک کرکٹ گرائونڈ میں ٹریننگ کریں گی، ٹورنامنٹ کے میچز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم، راول کرکٹ گرائونڈ، ایوب پارک کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔