پی سی بی کے زیر اہتمام پاکستان ون ڈے کپ کے دو میچز جمعرات کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے

64
Pakistan Cricket Board
Pakistan Cricket Board

راولپنڈی۔8نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان ون ڈے کپ کے دو میچ (کل) جمعرات کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔

پی سی بی کے مطابق پہلے میچ میں فیصل آباد اور پشاور ریجن کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا میچ راولپنڈی ریجن اور کراچی وائٹس کے مابین شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔