پی ٹی آئی رہنمائوں کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

127
Lahore Special Anti-Terrorism Court
Lahore Special Anti-Terrorism Court

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گذشتہ سال9مئی کے واقعات میں جلائو گھیرائو سمیت مختلف الزامات کے تحت درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی بعد از گرفتاری ضمانت درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد کے تبادلے کے باعث جمعرات کے روز درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔تحریک انصاف کے رہنمائوں کے خلاف تھانہ ریس کورس، تھانہ گلبرگ، اور تھانہ مغل پورہ میں مقدمات درج کئےگئے ہیں۔ ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔