پی ٹی آئی نے نگران حکومت میں بھی بولی لگاکر دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کردی،امیرمقام

پشاور۔29 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کونگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کومنسوخ کرنے سے قبل انکی نامزدگی کرنیوالے پرویزخٹک سے نامزدگی کی وجوہات پوچھ لیتے،تحریک انصاف کی حکومت نے نگران حکومت میں بھی بولی لگاکر دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کردی۔انہوںنے کہاکہ مخالفین خاطرجمع رکھیںآئندہ وزیراعظم محمدشہبازشریف ہوںگے اورخیبرپختونخواسمیت دیگرصوبوںمیںبھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہوگی،عمران خان کی سیاست شیخ چلی کاخواب …

پشاور۔29 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کونگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کومنسوخ کرنے سے قبل انکی نامزدگی کرنیوالے پرویزخٹک سے نامزدگی کی وجوہات پوچھ لیتے،تحریک انصاف کی حکومت نے نگران حکومت میں بھی بولی لگاکر دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کردی۔انہوںنے کہاکہ مخالفین خاطرجمع رکھیںآئندہ وزیراعظم محمدشہبازشریف ہوںگے اورخیبرپختونخواسمیت دیگرصوبوںمیںبھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہوگی،عمران خان کی سیاست شیخ چلی کاخواب جس کی تعبیرکی تکمیل مشکل نہیںناممکن ہے۔انہوںنے کہاکہ پرویزخٹک اور عمران خان کی بکاوسیاست کو عوام نے مسترد کردیاہے ،عوام نے فیصلہ دے دیاہے کہ ملک کی تیز ترترقی کیلئے،معیشت کے استحکام،عوام کی فلاح وبہبوداورامن کے قیام کوممکن بنانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت ناگزیرہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جلوزئی،اکبرآبادنوشہرہ میںایک پروقار ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔