پی ٹی آئی والوں کو سوشل میڈیا کیلئے مواد چاہیے ہوتا ہے ،اسی لئے ہراجلاس میں شور شرابا کرتے ہیں، ایم این اے آغا رفیع اللہ

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو سوشل میڈیا کے لئے مواد چاہیے ہوتا ہے ،اسی لئے ہراجلاس میں شور شرابا کرتے ہیں، وہ عمران خان کو چھڑوانا چاہتے ہیں اور نہ ہی انہیں اس سے کوئی سروکار ہے ۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوال کے دوران اپنے ضمنی سوال کے …

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو سوشل میڈیا کے لئے مواد چاہیے ہوتا ہے ،اسی لئے ہراجلاس میں شور شرابا کرتے ہیں، وہ عمران خان کو چھڑوانا چاہتے ہیں اور نہ ہی انہیں اس سے کوئی سروکار ہے ۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوال کے دوران اپنے ضمنی سوال کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سوشل میڈیا کے لئے مواد چاہیے ہوتا ہے ،اسی لئے وہ ہر اجلاس میں ایسا کرتے ہیں ،پارلیمان میں موجود پی ٹی آئی والے عمران خان کو چھڑوانا چاہتے ہیں نہ انہیں عمران خان کو باہر نکلوالنے کے کسی عمل سے کوئی سروکار ہے ، یہ شور شرابہ افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا سوال روڈ سے متعلق ہے ،یہ شور شرابے والے روڈ سے باہر نکلیں گے تو میرا سوال ہوگا ۔