پی ٹی آئی کے کورونا وباء کے خلاف گرین ریکوری پلان اور ماحولیات ایکشن پلان کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے، وزیراعظم

85
وزیر اعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے "گرین سعودی عرب، "گرین مشرق وسطی" کے اقدامات کا خیرمقدم

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کورونا وباء کے خلاف گرین ریکوری پلان اور ماحولیات ایکشن پلان کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے Three ways Pakistan is building کے نام سے ورلڈ اکنامک فورم کے لوگو کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ماحولیاتی پالیسیوں خصوصا کورونا وبا کے خلاف گرین ریکوری پروگرام اور ماحولیاتی ایکشن پلان کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔