پی ٹی اے نے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے اسائنمنٹ سٹیج کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے اسائنمنٹ سٹیج کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جو پاکستان میں فائیو جی سروسز کے آغاز کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے اسائنمنٹ سٹیج کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جو پاکستان میں فائیو جی سروسز کے آغاز کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق اسائنمنٹ سٹیج کے دوران نیلامی میں حاصل کیے گئے سپیکٹرم بینڈز کے اندر مخصوص فریکوئنسی پوزیشنز کو حتمی شکل دی گئی تاکہ شریک آپریٹرز مؤثر انداز میں نیٹ ورک کی منصوبہ بندی اور ڈپلائمنٹ کی جانب بڑھ سکیں۔2600 میگا ہرٹز بینڈ میں جاز نے 70 میگا ہرٹز جبکہ زونگ اور یوفون نے بالترتیب 60، 60 میگا ہرٹز اسپیکٹرم حاصل کیا۔

اسی طرح 3500 میگا ہرٹز بینڈ میں یوفون نے 120 میگا ہرٹز جبکہ جاز اور زونگ نے بالترتیب 50، 50 میگا ہرٹز اسپیکٹرم حاصل کیا، جبکہ 60 میگا ہرٹز اسپیکٹرم فروخت نہ ہو سکا۔اس نیلامی کے نتیجے میں قومی خزانے کے لیے مجموعی طور پر 509.6 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 142.6 ارب پاکستانی روپے) حاصل ہوئے۔

اس میں جاز نے 239.38 ملین امریکی ڈالر ،یوفون نے 156.75 ملین امریکی ڈالر جبکہ زونگ نے 113.47 ملین امریکی ڈالر مالیت کا اسپیکٹرم حاصل کیا۔اسائنمٹ اسٹیج کی تکمیل کے بعد اب آپریٹرز نیٹ ورک پلاننگ اور ڈپلائمنٹ کے اگلے مراحل کی جانب بڑھ سکیں گے، جس سے پاکستان میں فائیو جی سروسز کے بتدریج آغاز کی راہ ہموار ہوگی۔

 

مزید خبریں