پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی ہو چکا ، آئندہ تین سے پانچ ماہ میں تمام شہروں میں کیبل ڈیجیٹل پر منتقل ہو جائے گی، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

55
فوج کی قیادت میں تبدیلی کے حوالے سے افواہیں انتہائی لغو اور بے بنیاد ہیں، حکومت ان افواہوں کی مذمت اور مکمل تردید کرتی ہے،چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی ہو چکا ہے، آئندہ تین سے پانچ مہینوں میں تمام شہروں میں کیبل مکمل طور پر ڈیجیٹل پر منتقل ہو جائے گی۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ کیبل پر ایچ ڈی نہیں دیکھ پا رہے وہ بھی نئی ٹیکنالوجی سے آشنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مختصر عرصے میں ہم نے یہ انقلاب برپا کیا۔