پی ٹی ڈی سی نے ویوو پاکستان کے اشتراک سے ویڈیوگرافی مقابلہ کا اعلان کر دیا

پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)نے ویوو پاکستان کے اشتراک سے نیشنل یوتھ موبائل ٹریول اینڈ ٹورازم ویڈیوگرافی مقابلہ 2026 کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)نے ویوو پاکستان کے اشتراک سے نیشنل یوتھ موبائل ٹریول اینڈ ٹورازم ویڈیوگرافی مقابلہ 2026 کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی نے اے پی پی کو بتایا کہ نیشنل یوتھ موبائل ٹریول اینڈ ٹورازم ویڈیوگرافی مقابلے کا مقصد نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں اور تخلیقی مہارتوں کے ذریعے پاکستان کے دلکش مناظر، بھرپور ثقافت اور تاریخی ورثے کو موبائل کیمرے کے ذریعے اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں منتخب امیدواروں کے لیے اسلام آباد میں موبائل ویڈیوگرافی کی مفت تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ شہر کے نمایاں تاریخی مقامات کا مفت مطالعاتی دورہ بھی کروایا جائے گا۔

ٹاپ 20 کامیاب امیدواروں کو شمالی علاقہ جات کا ایک ہفتے پر مشتمل مفت دورہ کروایا جائے گا اور انہیں تعریفی اسناد سے بھی نوازا جائے گا۔ انہوں نے مقابلے میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والوں کے لیے خصوصی انعامات رکھے گئے ہیں۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو ویوو ایکس 300 پرو دیا جائے گا جس کی مالیت 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ویوو وی 70 دیا جائے گا جس کی مالیت 1 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار درج ذیل لنک
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSetEysK8NqJRyfCJ8Hxwe39CFA-55ww9rDpR7t5Ui0LTb-Tmw/viewform?usp=dialog کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔