پی ٹی ڈی سی کی پاکستان ٹریول مارٹ کے تحت منعقدہ اعلیٰ سطحی خصوصی بریفنگ اور نیٹ ورکنگ سیشن میں شرکت

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):پی ٹی ڈی سی نے پاکستان ٹریول مارٹ (پی ٹی ایم) کے تحت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی خصوصی بریفنگ اور نیٹ ورکنگ سیشن میں شرکت کی، سیشن میں اعلیٰ سرکاری قیادت، سفارتی برادری اور پاکستان کی سیاحت و سفری صنعت سے وابستہ اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی کے مطابق سیشن کا مقصد پی ٹی ایم 2026 کے وژن اور بین …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):پی ٹی ڈی سی نے پاکستان ٹریول مارٹ (پی ٹی ایم) کے تحت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی خصوصی بریفنگ اور نیٹ ورکنگ سیشن میں شرکت کی، سیشن میں اعلیٰ سرکاری قیادت، سفارتی برادری اور پاکستان کی سیاحت و سفری صنعت سے وابستہ اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی کے مطابق سیشن کا مقصد پی ٹی ایم 2026 کے وژن اور بین الاقوامی مواقع پر ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔

سیشن وزیراعظم کے مشیر اور نیشنل کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان کی سرپرستی میں منعقد ہوا، جو شراکت داری پر مبنی سیاحتی ترقی کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی رانا آفتاب الرحمان اور وفاقی سیکرٹری آئی پی سی محی الدین احمد وانی نے بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کو ایک مسابقتی سیاحتی منزل کے طور پر فروغ دینے کے لیے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور اجتماعی شمولیت پر زور دیا گیا۔

انٹرایکٹو سیشن میں سفارت کاروں، ایئر لائنز، ٹور آپریٹرز، ہوٹل انڈسٹری اور ٹریول کمپنیوں کے ساتھ پی ٹی ایم 2026 میں شرکت اور بی ٹو بی تعاون سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی، پاکستان ٹریول مارٹ 2026 میں عالمی سیاحتی مقامات اور شراکت داروں کا خیرمقدم کرنے کا منتظر ہے۔