وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات سے متعلق بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی قیادت اپنی انتخابی شکست اور سیاسی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
پی پی پی قیادت اپنی انتخابی شکست اور سیاسی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اختیار ولی خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات سے متعلق بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی قیادت اپنی انتخابی شکست اور سیاسی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
ایک بیان میں اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے اپنا جمہوری حق آزادانہ، پرامن اور بھرپور انداز میں استعمال کرتے ہوئے اپنا واضح فیصلہ دے دیا ہے، انتخابی شکست کے بعد عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کے بجائے دھاندلی اور ’انتخابی چوری‘ کے الزامات لگانا عوام کے فیصلے کی توہین اور شدید غیر جمہوری رویہ ہے۔ اختیار ولی خان نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے حوالے سے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا،
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات انتخابی عمل پر عوام کے اعتماد کو مجروح کرنے کے مترادف ہیں، مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، شفاف جمہوری عمل اور ترقیاتی منصوبوں پر یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی کو عوام کے جمہوری مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیئے ۔








