لاہور۔7ستمبر (اے پی پی):پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں کے دسویں سپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں 9 ستمبر تک شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں …
پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے دسویں سپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔7ستمبر (اے پی پی):پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں کے دسویں سپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں 9 ستمبر تک شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ترجمان نے خبردار کیا کہ 8 اور 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان کے رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز الرٹ رہیں اور فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج سمیت پنجاب کے دیگر دریاوں اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، جبکہ بڑے شہروں میں بھی ندی نالے بپھرنے کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیوسٹاک سمیت متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ریلیف کمشنر پنجاب نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاوں کے اطراف جانے سے گریز کریں، آندھی و طوفان کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر نہ کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔








