پی ڈی پی آر ایس ایس اور بی جے پی کا کشمیرمخالف منشور تیزی سے نافذ کر رہی ہے، سیدعلی گیلانی

سرینگر ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کٹھ پتلی انتظامیہ کو ہندو انتہا پسند تنظیموںآر ایس ایس اور بی جے پی کے جموںوکشمیر سے متعلق خفیہ ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے ایک دو دھاری تلوار کاکردار ادا کررہی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کشمیری عوام کے سامنے پی ڈی پی کی بھارت نوا ز کٹھ پتلی انتظامیہ کو بڑی مکاری اور فریب کاری کے ذریعے خوشنما شکل میں پیش کیا جاتا ہے