اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے مضبوط صوبے مضبوط وفاق کی علامت ہیں اور اس سلسلے میں ایوان بالا کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے جوکہ وفاق میں صوبوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان خیالات کا اظہار پشاور میں قبائلی علاقوں اور سابقہ فاٹا کے عمائدین کے وفد …
چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سابق صوبائی وزیر ثناء اللہ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب کے موقع پر عمائدین کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے مضبوط صوبے مضبوط وفاق کی علامت ہیں اور اس سلسلے میں ایوان بالا کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے جوکہ وفاق میں صوبوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان خیالات کا اظہار پشاور میں قبائلی علاقوں اور سابقہ فاٹا کے عمائدین کے وفد سے ایک نشست میں کیا۔ چئیرمین سینیٹ کی سابق صوبائی وزیر ثناء اللہ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کے لئے پشاور پہنچے جہاں انہوں نے عمائدین کے وفد سے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری ، قائد ایوان شبلی فراز،سینیٹر سجاد طوری،سینیٹر احمد خان اور سینیٹر اورنگزیب، سینیٹر مومن خان آفریدی، سینیٹر فدا محمد، بلوچستان عوامی پارٹی کے چیف شاہ جی گل آفریدی اور پارلیمانی لیڈر خیبر پختون خوا اسمبلی ایم پی اے بلاول آفریدی بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ سابق فاٹا کے اضلاع میں ترقیاتی عمل کو تیز کر نے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں اور انہیں ترقی کے مرکزی دھارے میں لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی کمیٹیاں موثر انداز میں عوامی اہمیت کے مسائل کو حل کرنے میں مصروف ہیں اور ایوان بالا وفاق کے ایوان کے طور پر اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کرتا رہے گا۔








