چائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، میرا اندریوا اور نیکولا بارٹونکوا سیمی فائنل میں داخل

چائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، میرا اندریوا اور نیکولا بارٹونکوا سیمی فائنل میں داخل

بیجنگ۔9اکتوبر (اے پی پی):روس کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ میرا اندریوا اور جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی نیکولا بارٹونکوا نے بیجنگ میں جاری ڈبلیو ٹی اے 1000 چائنا اوپن میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں روس کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ میرا اندریوا اپنی ہم وطن کھلاڑی ایکٹرینا الیکسانڈرووا کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹاپ فور تک رسائی حاصل کی۔

ای ایس پی این کے مطابق اے ٹی پی چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے قومی ٹینس سینٹرمیں جاری ہیں ،جس میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں روس کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ میرا اندریوا اپنی ہم وطن کھلاڑی ایکٹرینا الیکسانڈرووا کو سخت مقابلے کے بعد 6-7(4-7)اور6-7(3-7) سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

فرانسیسی اوپن ٹینس کی 19 سالہ چیمپئن نے دونوں سیٹس کے ٹائی بریکر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی اور بیجنگ میں پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جہاں ان کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی نوجوان کھلاڑی نیکولا بارٹونکوا سے ہوگا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کی 20 سالہ ٹینس کھلاڑی نیکولا بارٹونکوا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہی ہم وطن اور سیڈڈ کھلاڑی کارولینا موچووا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 0-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ نیکولا بارٹونکوا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے محض 67 منٹ میں اپنی ہم وطن حریف کھلاڑی کو شکست دے دی ۔

مزید خبریں