چارسدہ، تھانہ مندنی کے مختلف علاقوں میں پولیس کا ٹارگٹ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، ملزمان گرفتار

65
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

پشاور۔ 30 مارچ (اے پی پی):چارسدہ، رمضان المبارک میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایس پی تنگی حسن خان کی نگرانی میں ایس ایچ او مندنی مسعود خان نے دیگر نفری کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف تھانہ مندنی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی گئی، آپریشن میں ایلیٹ فورس، آر آر ایف، کیوارایف، لیڈی پولیس، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس نے حصہ لیا،

دوران آپریشن پولیس کو 6 سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری بلال ولد سبزعلی اور سنگین مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری امان اللہ ولد نصراللہ سمیت 6 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے۔ آپریشن میں 6 ایف آئی آر درج کرکے ایک غیر قانونی طور پر رہائش پذیر سمیت آئس اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان سے 252 گرام ائس دو پستول ایک بندوق اور 12 عدد کارتوس برآمد کر لئے۔ ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے ضلع چارسدہ میں کوئی جگہ نہیں، چارسدہ پولیس شہریوں کی جان ومال اور آبرو کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر پیدل گشت، سپیشل ناکہ بندیاں اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔