چارسدہ شبقدر پولیس کی کامیاب کاروائی، شبقدر اڈہ سے دو فلائنگ کوچزچوری کرنے والا ملزم گرفتار، دونوں فلائنگ کوچز برآمد

168
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

پشاور۔ 29 دسمبر (اے پی پی):چارسدہ شبقدر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شبقدر اڈہ سے دو فلائنگ کوچزچوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے دونوں فلائنگ کوچز برآمدکر لیں۔ تفصیلات کے مطابق 27 دسمبر 2023کو شبقدر پولیس کو مدعی نواز شریف نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ میری دو فلائنگ کوچز شبقدر اڈہ سے چوری ہو گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان نے رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری اور فلائنگ کوچز کی برآمدگی کے لیے ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان ، ایس ایچ او شبقدر ریاض خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔ٹیم نے دن رات محنت کرکے ملزم وجاہت عرف شینو ولد انور علی سکنہ نظام پور کو گرفتارکرکے دونوں فلائنگ کوچز کو برآمد کرلیا،ملزم کو تھانہ شبقدر منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔