چارسدہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 گرفتار

ایس ایچ او تھانہ مندنی بسم اللہ جان پشاور نے کامیاب کارروائی کے دوران6 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1215 گرام چرس اور ایک پستول بمعہ کارتوس برآمد کر لیا ۔

پشاور۔ 11 جون (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ مندنی بسم اللہ جان پشاور نے کامیاب کارروائی کے دوران6 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1215 گرام چرس اور ایک پستول بمعہ کارتوس برآمد کر لیا ۔

دریں اثنا ایس ایچ او تھانہ تنگی عرفان خان نے ایک کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 845 گرام افیون برآمد کر لی۔ اسی طرح ڈی ایس پی سٹی جان محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ پڑانگ مصور خان اور انچارج چوکی انٹرچینج روح اللہ خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 511 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان نے کہا کہ منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید خبریں