چار سدہ انٹرچینج کے قریب فائرنگ کا واقعہ ،3 افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی

181
Firing

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):چار سدہ انٹرچینج کے قریب فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں3افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔موٹروے پولیس اور ضلعی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور شدید زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔