چاند پر پہنچنے والا بھارت درحقیقت تباہی کی طرف جا رہا ہے،اکھلیش پرساد

India

پٹنہ۔31اگست (اے پی پی):بھارتی ریاست بہار میں کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا ہے کہ گو کہ بھارت چاند پر پہنچ گیا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر اکھلیش پرساد نے بہار کے شہر مظفر پور کے ایک کالج میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ مودی کی جابرانہ پالیسیوں نے بھارتی میڈیا کا گلا گھونٹ دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستوں ہے لیکن یہ چوتا ستوں جانبداری کا شکار ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں پریس کی آزادی کو اس لیے یقینی بنایا گیا ہے تاکہ ملک کے شہری جاں سکیں کی انہوں نے جن نمائندوں کو منتخب کیا ہے وہ کیا کر رہے ہیں، حکومت کیا کام کر رہی ہے ، اس کی پالیسی کیا ہے ۔ پریس کا کام حکومت کی خامیوں کو اجاگر کرنا ہے اور عوامی نمائندوں سے جواب طلب کر نا ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ دس برسوں میں کبھی پریس کانفرنس ہی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر سب کچھ اچھا چل رہا ہے ، ملک چاند پر بھی پہنچ گیا تو وزیر اعظم کو سوالوں سے ڈر کیوں لگتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اس ساری چمک کے پیچھے کی حقیقت گھنائونی ہے۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ دراصل بھارت تباہی کی طرف گامزن ہے، پورا ملک مہنگائی سے کراہ رہا ہے، غربت کے اشاریہ میں بھارت پاکستان ، بنگلہ دیشن اور نیپال سے پیچھے ہے جبکہ بیروزگاری میں بھی ہماری شرح پاکستان اور بنگلہ دیشن سے بدتر ہے لیکن مودی نے ایسا ماحول بنایا ہے کہ ان سے یا ان کی حکومت کے لوگوں سے کوئی سوال نہیں کر سکتا۔