چانگ چُن 2027 سرمائی یونیورسیاڈ کی میزبانی کرے گا

بیجنگ۔26نومبر (اے پی پی):انٹرنیشنل یونیورسٹی سپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) نے اعلان کیا ہے کہ چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے دارالحکومت چانگ چُن کو 2027 کے 33ویں سرمائی ورلڈ یونیورسٹی گیمز کی میزبانی کے لیے باضابطہ طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل یونیورسٹی سپورٹس فیڈریشن کے مطابق یہ فیصلہ چین کے بڑھتے ہوئے سرمائی کھیلوں کے ڈھانچے اور عالمی معیار کی میزبانی کی صلاحیت کو …

بیجنگ۔26نومبر (اے پی پی):انٹرنیشنل یونیورسٹی سپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) نے اعلان کیا ہے کہ چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے دارالحکومت چانگ چُن کو 2027 کے 33ویں سرمائی ورلڈ یونیورسٹی گیمز کی میزبانی کے لیے باضابطہ طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل یونیورسٹی سپورٹس فیڈریشن کے مطابق یہ فیصلہ چین کے بڑھتے ہوئے سرمائی کھیلوں کے ڈھانچے اور عالمی معیار کی میزبانی کی صلاحیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ اس سے قبل چین نے 2009 میں ہاربن میں سرمائی یونیورسیاڈ کا کامیاب انعقاد کیا تھا۔ 2027 کا ایونٹ نہ صرف اس روایت کو آگے بڑھائے گا بلکہ چین میں منعقد ہونے والے بڑے بین الاقوامی سرمائی مقابلوں2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس اور 2025 ایشیائی سرمائی کھیلوں کے سلسلے میں ایک اہم اضافہ بھی ہوگا۔

ایف آئی ایس یو نے تصدیق کی ہے کہ سرمائی یونیورسیاڈ 15 سے 25 جنوری 2027 تک منعقد کی جائے گی جس میں دنیا بھر سے ہزاروں یونیورسٹی ایتھلیٹس شرکت کریں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ چانگ چُن میں کھیلوں کی جدید سہولیات، نقل و حمل کا مربوط نظام اور سرد موسم کی موزونیت اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ چینی حکام نے اس فیصلے کو ملک کے لیے بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ نہ صرف کھیلوں کے عالمی تعاون کو فروغ دے گا بلکہ چین کے شمال مشرقی خطے میں سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو بھی تقویت دے گا۔

مزید خبریں