چاول کی برآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 8 کے دوران سالانہ بنیاد پر20.59 فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات

پاکستان نےرواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 233.991 ملین ڈالر مالیت کے 340,237 میٹرک ٹن سے زائد چاول برآمد کیے ، ادارہ شماریات

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر20.59 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک چاول کی برآمد سے ملک کو1.321 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20.59 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمد سے ملک کو1.593 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

فروری میں چاول کی برآمد کاحجم 146.66 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 168.81 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 258.49 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں چاول کی برآمدات سے ملک کو2.760 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو379.47 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27.23 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 428.81 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی تافروری 2023نان باسمتی چاول کی برآمد کاحجم 941.88 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17.91 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 1.110 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔