سینٹیاگو ۔2ستمبر (اے پی پی):چلی میں ٹرین اور منی بس کے تصادم میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ملٹری پولیس کے ترجمان فرانسسکو کاراسکو نے میڈیا کو بتایا کہ سینٹیاگو سے تقریباً 500 کلومیٹر جنوب میں سان پیڈرو ڈی لا پاز کے علاقے میں ایک ٹرین منی بس سےٹکرا گئی جس کے نتیجے میں6افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ …
چلی،ٹرین اور منی بس کے تصادم میں 6 افراد ہلاک

مزید خبریں
سینٹیاگو ۔2ستمبر (اے پی پی):چلی میں ٹرین اور منی بس کے تصادم میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ملٹری پولیس کے ترجمان فرانسسکو کاراسکو نے میڈیا کو بتایا کہ سینٹیاگو سے تقریباً 500 کلومیٹر جنوب میں سان پیڈرو ڈی لا پاز کے علاقے میں ایک ٹرین منی بس سےٹکرا گئی جس کے نتیجے میں6افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ منی بس میں 14مسافر سوار تھے اور یہ تصادم ریلوے کراسنگ پر ہوا ہے ابتدائی تحقیق کے مطابق ٹرین کراسنگ کے وقت کراسنگ بیریئرز معمول کے مطابق کام کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،تاہم ٹرین میں سوار باقی 8مسافر وں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں جائے حادثہ پر ہی طبعی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ہے۔








