سانتیاگو۔15دسمبر (اے پی پی):چلی کے صدارتی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کے امیدوار جوز انتونیو کاسٹ کامیاب ہو گئے،انہیں 58 فیصد ووٹ ملے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے سرکاری نتائج کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز تقریباً 80 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد جوز انتونیو کاسٹ کو 58 فیصد ووٹ ملے، جو کمیونسٹ پارٹی کی رکن اور وسیع بائیں بازو کے اتحاد کی امیدوار جینیٹ …
چلی ، صدارتی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کے امیدوار جوز انتونیو کاسٹ کامیاب

مزید خبریں
سانتیاگو۔15دسمبر (اے پی پی):چلی کے صدارتی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کے امیدوار جوز انتونیو کاسٹ کامیاب ہو گئے،انہیں 58 فیصد ووٹ ملے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے سرکاری نتائج کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز تقریباً 80 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد جوز انتونیو کاسٹ کو 58 فیصد ووٹ ملے، جو کمیونسٹ پارٹی کی رکن اور وسیع بائیں بازو کے اتحاد کی امیدوار جینیٹ جارا پر ناقابلِ شکت برتری تھی۔
جوز انتونیو کاسٹ نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ لاکھوں غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک سے نکالیں گے، شمالی سرحد بند کریں گے، پرتشدد جرائم پر قابو پائیں گے اور سست روی کا شکار معیشت کو دوبارہ متحرک کریں گے۔
حریف امیدوارجینیٹ جارا نے نتائج سامنے آنے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بتایا کہ انہوں نے جوز انتونیو کاسٹ کو فون کر کے شکست تسلیم کر لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرز نے واضح طور پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
حریف امیدوارجینیٹ جارا نے انتخابات کے نومبر میں ہونے والے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے لیکن دائیں بازو کے امیدوار جوز انتونیو کاسٹ مجموعی طور پر اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔








