چلی کے صدر کی صدارتی انتخاب کے دو سرکردہ امیدواروں کو مبارکباد

بیونس آئرس۔17نومبر (اے پی پی):چلی کے صدر نے صدارتی انتخاب کے دو سرکردہ امیدواروں کو مبارکباد دی۔ تاس کے مطابق چلی کے صدر گیبریئل بورِچ نے ملک کے صدارتی انتخابات کے رن آف میں پہنچنے پر حکمران اتحاد کی امیدوار جینیت جاراً اور ریپبلکن پارٹی کے خوسے انتونیو کاست کو مبارکباد دی ہے۔ قوم سے اپنے خطاب میں صدر بورِچ نے کہا کہ 14 دسمبر کو چلی اپنے اگلے صدر …

بیونس آئرس۔17نومبر (اے پی پی):چلی کے صدر نے صدارتی انتخاب کے دو سرکردہ امیدواروں کو مبارکباد دی۔ تاس کے مطابق چلی کے صدر گیبریئل بورِچ نے ملک کے صدارتی انتخابات کے رن آف میں پہنچنے پر حکمران اتحاد کی امیدوار جینیت جاراً اور ریپبلکن پارٹی کے خوسے انتونیو کاست کو مبارکباد دی ہے۔

قوم سے اپنے خطاب میں صدر بورِچ نے کہا کہ 14 دسمبر کو چلی اپنے اگلے صدر کا انتخاب کرے گا، جو آئندہ چار برسوں کے لیے ہمارے ملک کی سمت کا تعین کرے گا۔اتوار کے روز چلی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے۔ 71.16 فیصد پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق جارا نے 26.67 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ کاست 24.19 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

مزید خبریں