چمن پاک افغان بارڈر دوسرے روز بھی مکمل طورپر سیل،

کوئٹہ۔18فروری(اے پی پی)چمن پاک افغان بارڈر دوسرے روز بھی مکمل طورپر سیل رہی جس کے باعث دونوں اطراف سے سینکڑوں لوگ پھنس گئے جبکہ تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہے،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو دوسرے روز بھی پاک افغان بارڈرباب دوستی کے مقام پر مکمل طورپر بدستور سیل ہے ،بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت بھی معطل ہونے کی وجہ …

کوئٹہ۔18فروری(اے پی پی)چمن پاک افغان بارڈر دوسرے روز بھی مکمل طورپر سیل رہی جس کے باعث دونوں اطراف سے سینکڑوں لوگ پھنس گئے جبکہ تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہے،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو دوسرے روز بھی پاک افغان بارڈرباب دوستی کے مقام پر مکمل طورپر بدستور سیل ہے ،بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت بھی معطل ہونے کی وجہ سے پاک افغان سرحد کے دونوں طرف ہزاروں افراد اور سینکڑوں مال برادرٹرک پھنس گئے ہیں ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری پاک افغان سرحد پر تعینات کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply