‏چوبیس سال بعد پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹاکرا آج (جمعہ کو)راولپنڈی میں ہوگا، بابر اعظم اور ٹیم پاکستان آپ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں، شکریہ آسٹریلیا آپ نے یہ مارچ ہمارےلئےخوبصورت بنایا، چوہدری فواد حسین

152
فوج کی قیادت میں تبدیلی کے حوالے سے افواہیں انتہائی لغو اور بے بنیاد ہیں، حکومت ان افواہوں کی مذمت اور مکمل تردید کرتی ہے،چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏24 سال بعد پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹاکرا آج (جمعہ کو)راولپنڈی میں ہوگا، بابراعظم اور ٹیم پاکستان آپ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے یہ مارچ ہمارےلئےخوبصورت بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آپ کیلئے چشم براہ تھا۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آسٹریلیا کے ہائی کمیشن کا بھی شکریہ جس نے اس ایونٹ کو ممکن بنانےکیلئے بہت محنت کی۔