چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 ہزار 980 نئے کیس،24 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

45
این ای او سی

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 24 اموات ہوئیں جن میں سے 11 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 980 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 15 فیصد, پشاور میں 12 فیصد،لاہور 19 فیصد اور اسلام آباد میں 21 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے سکردو میں 42 فیصد,کراچی میں 36 فیصد،مظفر آباد میں 28 فیصد اور گلگت میں 40 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 47 ہزار 472 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 16 ہزار 262، پنجاب میں 17 ہزار 172، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 168،اسلام آباد میں 1 ہزار 921، بلوچستان میں 1 ہزار 352،گلگت بلتستان میں 733، آزاد کشمیر میں 864 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 15 ہزار 343 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 232 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 40 ہزار 862 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار 847 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 21 ہزار 392, بلوچستان میں 28 ہزار 434، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 44, اسلام آباد میں 83 ہزار 956، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 39 ہزار 710،پنجاب میں 3 لاکھ 48 ہزار 725 اور سندھ میں 3 لاکھ 49 ہزار 586 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار 642 ہو چکی ہے۔

جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 621 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 10 ہزار 839 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 371 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 786 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 317 اموات، گلگت بلتستان میں 113 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 595 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 875 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 2 ہزار 541 مریض زیر علاج ہیں۔