چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2362 کیس ، 36 اموات رپورٹ، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا اجلاس، ملک میں بیماری کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ این پی آئیز کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ دوسرے نمبر پر زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 36 اموات ہوئیں جن میں سے 19 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 362 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 36 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 32 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 4 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 64 فیصد،اسلام آباد میں 47 فیصد،لاہور میں 36 فیصد اور راولپنڈی میں 28 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے 4 بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر اسلام آباد میں 44 فیصد، ملتان میں 50 فیصد،راولپنڈی میں 56 فیصد اور پشاور میں 61 فیصدمریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 31 ہزار 830 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 270, پنجاب میں 11 ہزار 536, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 756, اسلام آباد میں 4 ہزار 80, بلوچستان میں 230,گلگت بلتستان میں 415, آزاد کشمیر میں 543 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 84 ہزار 719 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 346 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار 236 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 787 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 7 ہزار 719, بلوچستان میں 17 ہزار 745, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 791، اسلام آباد میں 34 ہزار 840, خیبر پختونخوا میں 52 ہزار 449، پنجاب میں 1 لاکھ 27 ہزار 541 اور سندھ میں 1 لاکھ 95 ہزار 702 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 832 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 158 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 3 ہزار 365 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 473 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 371 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 175 اموات، گلگت بلتستان میں 99 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 191 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 60 لاکھ 64 ہزار 220 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 613 ہسپتالوں میں 3 ہزار 14 مریض زیر علاج ہیں۔\