اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 28,855 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق ملک بھی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والےافراد کی تعداد 67,892 ہو گئی ہے،آزادکشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا کوئی مریض وینٹیلیٹرز پر نہیں، ملک …
چوبیس گھنٹوں کے دوران4,951 نئے کیسز، 119 اموات رپورٹ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 28,855 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق ملک بھی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والےافراد کی تعداد 67,892 ہو گئی ہے،آزادکشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا کوئی مریض وینٹیلیٹرز پر نہیں، ملک بھر میں کووڈ۔19کے مریضوں کیلئے مختص 1,503 وینٹی لیٹرز پر 581 مریض ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں کل ایکٹو کیسز کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 224 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس میں 4 ہزار 951 مریضوں کا اضافہ ہونے سے ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 617 ہو گئی ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 813، بلوچستان میں 9 ہزار 328، گلگت بلتستان میں 1 ہزار 278، اسلام آباد میں 10 ہزار 662، خیبر پختونخوا میں 21 ہزار 444، پنجاب میں 65 ہزار 739 اور سندھ میں 67 ہزار 353 ہے۔کورونا وائرس سے ہونے والی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 119 اموات کے ساتھ ملک بھر میں اموات کی تعداد 3 ہزار 501 ہو گئی ہے۔سندھ میں 1 ہزار 48، پنجاب میں 1 ہزار 407 ، خیبرپختونخوا میں 808،اسلام آباد میں 98، بلوچستان میں 100،گلگت بلتستان میں 21 اور آزاد کشمیر میں 19 اموات ہوئیں۔ ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 71 ہزار 642 کرونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مختص کیے گئے 810 ہسپتالوں میں 6 ہزار 619 مریض داخل ہیں۔








